وزیر اعظم کو خود بلوچ طلبہ کے پاس جانا چاہیے تھا ، عدالت بلوچستان کے طلبہ کی آواز دبانے کی اجازت نہیں دیگی ، اسلام آباد ہائی کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ عدالت بلوچستان کے طلبہ کی آواز دبانے کی اجازت نہیں دے گی۔پیر کو ہائی کورٹ نے نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ طلبہ کے احتجاج کے بعد ان پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔دور ان سماعت اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور ایڈیشل سیکریٹری داخلہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔