ملک میں کورونا کیسز میں کمی، مثبت کیسز کی شرح 4فیصد سے کم

| وقتِ اشاعت :  


 پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار780کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ38ہزار668 ہوگئی۔



بلوچستان میں طلباء پر تشدد اور گرفتاری شرمناک ہے،مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنا حق مانگنے والے بلوچستان کے طلباء پر تشدد شرمناک ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ بلوچستان میں بھیک نہیں اپنا حق مانگنے والے طلبا کی بات سننے اورسمجھنے کی بجائے تشدد اور… Read more »



سندھ میں سرائیکوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر نخبہ تاج

| وقتِ اشاعت :  


لاہور :  پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لانگاہ سے عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار اور سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی رہنما کاشف ملاح نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔



نئے چیئرمین نیب کے لیے شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے،فواد چودھری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے، نیب نے شہباز شریف کو ملزم ڈکلیئر کیا ہوا ہے، شہباز شریف سے اگلےچیئرمین نیب کےبارے میں پوچھنےکا مطلب ملزم سے پوچھیں کہ اس کا تفتیشی کون ہوگا۔