منزلِ مقصود تک اپنے طلباء کے ساتھ ان کے ہر مسئلے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے طلباء کا ہر میدان میں اور ہر مسئلے میں سر فہرست رہ کر ساتھ دیں گے، کیونکہ کسی بھی قوم کی ترقی کا ضامن اس قوم کا علم و ادب سے سرشار نوجوان ہوتا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے جس طرح کا رویہ ہمارے طلباء کے ساتھ کیا جا رہا ہے یہ ایک انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے۔ جہاں ہمارے طلباء کو کسی مجرم کی صورت ہاکی اسٹک اور دوسرے آلات سے مارا پیٹا گیا اور ان کے مطالبات سننے کے بجائے انہیں گرفتار کیا گیا، گرفتار طلباء میں 75 سے 80 طلباء ابھی تک زیرِ گرفتار ہیں۔