مکران میں کوروناکیسز میں اضافہ، ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے مکران ڈویژن کے ضلع گوادر اور تربت میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر پندرہ دن کے لئے لاک ڈاؤن لگادیاگیاہے اور محکمہ صحت حکام نے کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو بھی تیز کردیا ہے۔کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان غرشین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کروانے والے افراد ہی کاروبار کرسکیں گے، ویکسین لگائے بغیر کوئی مچھیرا سمندر میں مچھلی کے شکار پر نہیں جاسکے گا، لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں، ہوٹل اور ریستوران،مچھلی مارکیٹ اگلے پندرہ دن کے لئے مکمل بند ہوں گے جبکہ راشن شاپ، پھل،سبزی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز،کلینک اور فلٹر پلانٹ کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔



ملک میں مہنگائی، ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مماثلت کیسی؟

| وقتِ اشاعت :  


پیٹرول ملکی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا مگرحکومتی وزراء اور مشیران عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ابھی بھی پاکستان میں پیٹرول کئی ممالک سے سستا ہے ،پاکستانی روپے کے حساب سے بنگلہ دیش میں فی لیٹر پیٹرول 167 روپے میں دستیاب ہے جبکہ بھارتی عوام کو پیٹرول 200 روپے فی لیٹر میں مل رہا ہے۔



افغانستان میں بڑی خونریزی کاخدشہ، اسٹیک ہولڈرز کاکردار اہم

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان نے امن معاہدے کے لیے افغان صدر اشرف غنی کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان پر طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے۔افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کو عہدے سے ہٹائے بنا امن معاہدہ نہیں ہوسکتا۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے واضح طورپر کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے نئی حکومت کی ضرورت ہے۔دوسری جانب امریکہ سمیت 16 ممالک نے طالبان سے فوری طور پر جنگی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کر دیا۔



آزاد کشمیرمیںریفرنڈم، ایک نئی بحث کا آغاز

| وقتِ اشاعت :  


آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں انتخابی مہم کے دوران ملک کی تین بڑی جماعتیں اپنی جیت کا دعویٰ کررہی ہیں اور اس انتخابی مہم کے جلسوں میں ایک دوسرے پر بھرپورتنقید کررہے ہیں، حسب روایت ملکی انتخابات کی طرح کرپشن سمیت نجی معاملات کو بھی درمیان میں گھسیٹاجارہا ہے جوہماری سیاست کا اب کلچر بن چکا ہے جس کے منفی اثرات سیاست پر تو پڑرہے ہیں مگر ساتھ ہی سیاسی ورکرز سے لے کر عام لوگوں کی بھی ایک اچھی خاصی تعداد اس سے براہ راست متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر اس طرح کے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دے رہی ہے ۔



سنت ابراہیمی قربانی کی ایک بڑی مثال، انسانیت کی خدمت ہمارانصیب العین

| وقتِ اشاعت :  


عیدالاضحی کا دن ہمیں قربانی اورایثار کا درست دیتا ہے جس کا بنیادی مقصد محض جانوروں کی قربانی نہیں بلکہ اپنے نفس اور خواہشات کی قربانی دیتے ہوئے رب العالمین کو راضی کرنا ہے ۔جس طرح سے اسلامی تاریخ میںحضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو اللہ تعالیٰ کے حکم پر قربان… Read more »



افغان حکومت اورطالبان مذاکرات کی ناکامی خطرناک جنگ کاسبب بن سکتی ہے

| وقتِ اشاعت :  


پاک افغان تعلقات میں بہتری اس نازک وقت میں انتہائی ضروری ہیں کیونکہ افغانستان میں اس وقت معاملات بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں جس کا بارہا اشارہ دیاجا چکا ہے کہ امریکی اور نیٹوافواج کی انخلاء کے بعد کا افغانستان کا نقشہ مکمل بدل جائے گا اور یہی ہورہا ہے کہ کس طرح سے فریقین ایک دوسرے کے مدِمقابل لڑرہے ہیں۔



کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کاآغاز،خوش آئندعمل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ شہر بلوچستان کا دارالحکومت ہے اور اس کے قدیم علاقے عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں خاص کر سڑک، سیوریج، پانی، اسپتال جیسے مسائل کا سامنا عوام کوہے ۔جب گزشتہ حکومت نے کوئٹہ پیکج کا اعلان کیا کہ شہر میں پُل، انڈرپاسز سمیت دیگر بنیادی سہولیات اس پیکج میں شامل ہیں انہیں حکومتی مدت میں پورا کیاجائے گا تو ایک امید کوئٹہ کے شہریوں میںجاگ اٹھی تھی کہ دہائیوں سے جس کرب وعذاب سے وہ گزررہے ہیں ان کا ازالہ جلد کیاجائے گا۔



طالبان اور افغان فورسزمدِ مقابل، مذاکرات کا وقت ا بھی نہیں گزرا

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان سے امریکی اورنیٹوافواج کی انخلاء کے بعد جن شکوک وشہبات کا اظہارکیاجارہا تھا وہی نتائج اب سامنے آرہے ہیں طالبان اور افغان فورسز مدِ مقابل ہوچکے ہیں ایک طرف افغان طالبان کی جانب سے یہ دعوے سامنے آرہے ہیں کہ انہوں نے بعض اضلاع پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ افغان حکومت کی جانب سے اس کی تردید سامنے آرہی ہے کہ جو علاقے طالبان نے قبضے میں لئے تھے ۔



کوروناویکسی نیشن نہ کرانے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 720 ہوگئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار327 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار719 ہوگئی۔



ڈیلٹاوائرس کی پاکستان آمد، غفلت بڑی تباہی مچاسکتی ہے

| وقتِ اشاعت :  


محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کوئٹہ اورتربت میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے،21 سیمپلز اسلام آباد بھجوائے گئے جن میں کوئٹہ کے 11 اور تربت کے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اسلام آباد سے آنے والی رپورٹ میں بھارتی وائرس ڈیلٹا کی نشاندہی ہوئی ہے،محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مکران ڈویژن میں زیادہ لوگ مڈل ایسٹ سے آتے ہیں،مکران اور کوئٹہ کے لوگوں کی کراچی آمدورفت زیادہ ہے جس سے یہ وائرس منتقل ہوا ہے۔