افغان طالبان کا پاکستان کی جانب مفاہمتی اشارہ، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، سراج حقانی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے لیے مفاہمتی پیغام کے طور پر عبوری افغان طالبان حکومت کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی ریاست کے لیے خطرہ نہیں اور وہ غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے تیار ہے۔



بھارت نے ائیربیس پر حملہ کر کے سپر غلطی کی، جواب میں پاک فوج نےاسکےدعوؤں کو پاش پاش کردیا، اسحاق ڈار

| وقتِ اشاعت :  


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے نور خان ائیربیس پر حملہ کر کے سپر غلطی کی، 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی دعوؤں کو پاش پاش کردیا۔



بینظیربھٹونے پاکستان کو پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانےکیلئے قابل قدر اقدامات کیے: وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو پُرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابل قدر اقدامات کیے۔



مکران میڈ یکل کا لج کے کنٹریکٹ ملا زمین کو مستقل کیا جائیگا ، ڈاکٹر ما لک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت؛ ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں معدہ اور آنتوں کے امراض کی تشخیص کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ انڈواسکوپی مشین کا افتتاح کیا۔



پی ٹی آئی سوشل میڈیاٹیم کی حرکتوں پر افسوس ہے محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ؛  اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت اچھالنے سے باز رہنے کی تلقین کی۔



کوئٹہ شہرمیں صفائی کا نظام بہتراور گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی جاری ہے ،ایڈمنسٹریڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛  ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے آئندہ 15روز میں ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے علاقوں کو بھی صفاء کوئٹہ کے حوالے کیا جارہا ہے ،



بینظیر بھٹو جمہوریت، آئین ، عوامی حاکمیت کی روشن علامت تھیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت، آئین اور عوامی حاکمیت کی ایک روشن علامت تھیں جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پاکستان میں جمہوری جدوجہد کو نئی سمت دی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی پوری سیاسی زندگی عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر دی۔



بزنس سہولیات سینٹر کا قیام سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے، سرمایہ کاری بورڈ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑنے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرسے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی، سی ای او قائم لاشاری نے اسلام آباد سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور بی ایف سی کے حکام نے اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا، بلال خان کاکڑنے کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا قیام صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔