کوئٹہ شہر سے منسلک تمام علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، نصر اللہ زیرے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی سربراہی میں پارٹی کا نمائندہ وفد جس میں پارٹی کے صوبائی آفس سیکریٹری ندا خان سنگر صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز عبدالرزاق بڑیچ حمداللہ بڑیچ عبیداللہ توخی ضلع معاونین باچا خان کاکڑ حاجی سلام بڑیچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر راحیل ملک اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ملاقات میں کوئٹہ شہر کو گیس کی شدید قلت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ملاقات میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے آئے روز خطرناک حادثات کے رونما ہونے پر جس میں سینکڑوں افراد کے اموات و جھلسنے پر اظہار افسوس اور شدید مزمت کرتے ہوئے ان تمام واقعات کا گیس کمپنی کو زمہ دار قرار دیاگیا۔



ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔



کے پی حکومت دہشت گردوں سے مذاکرات کا کہتی ہے ایسا نہیں ہوسکتا،ڈی جی آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، طالبان ہمارے سیکیورٹی اہل کاروں کے سروں کے فٹ بال بناکر کھیلتے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟



صحافی حقائق اجاگر کرنے میں اہم کردار کرتے ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور محفوظ صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے



بلوچستان بار کونسل کے انتخابات مکمل پروفیشنل پینل نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان بار کونسل کے انتخابات مکمل پروفیشنل پینل نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا اور بلوچستان کے8نشستوں میں سے چھ اپنے نام کرلئے مد مقابل انڈپنڈنٹ پینل کو دو نشستیں ملی کوئٹہ زون کی چار میں سے تین ہروفیشنل پینل نے جبکہ ایک انڈ پینڈنٹ پینل نے حاصل کی اندرون بلوچستان کی چار نشستوں میں سے تین پر پروفیشنل پینل کامیاب رہا بلوچستان بار کونسل کے پانچ سالہ انتخابات کیلئے صوبے میں پانچ زون قائم کئے گئے



بلوچستان کے ساحل وسائل پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


جعفر آباد: نیشنل پارٹی نصیرآباد سبی ریجن کا ریجنل ورکرزکنونشن میونسپل کارپوریشن ہال ڈیرہ اللہ یار میں صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ کے صدارت میں منعقد ہوا۔ مہمان خاص مرکزی سیکریٹری جنرل کبیر احمد محمد شہی تھے۔



بلیدہ سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلیدہ کے علاقے سے 2 افراد کی نعشیں برآمد پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ جاڑین میں نعشیں پڑی ہوئی ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد صادق اور باھڈ کے نام ہوئیں۔