پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا ، سردار کھیتران

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:) صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان سردار عبدالرحمن کھتران نے 5 اگست یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دن مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت، اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، جو نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق پر بھی کھلا حملہ ہے۔



کوئٹہ: تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت2افراد جاںبحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت2افراد جاںبحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس ہزارہ قبرستان کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے



کولپور کے قریب پائلٹ انجن پر فائرنگ جعفر ایکسپریس حملے سے محفوظ رہی،ترجمان ریلویز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر ایک اور حملے کی کوشش کی گئی ہے۔ پیر کی صبح کولپور کے قریب ریلوے ٹریک کی کلیئرنس کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ترجمان ریلویز نے جعفر ایکسپریس پر براہ راست حملے کی تردید کی ہے۔



بلوچستان: منگوچر میں گرڈ اسٹیشن پر حملہ، کیسکو کے عملے، گارڈز کو یرغمال بنالیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


2 درجن کے قریب مسلح افراد نے زرد غلام جان منگوچر گرڈ اسٹیشن پر حملہ کر دیا، جس کے دوران انہوں نے کنٹرول روم اور دیگر آلات کو شدید نقصان پہنچایا اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنالیا۔



پاکستان اور ایران کا گو ادر چاہ بہاربحری روٹ پر با ہمی تجارت کے فروغ پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ایران کی وزیر روڈ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ فرزانہ صادق نے وفاقی وزراء￿ برائے مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیر ریلویز حنیف عباس کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کی جہاں دونوں ممالک کے مابین پہلے سے موجود دوستانہ اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور بالخصوص ذرائع آمدورفت میں بہتری لانے کے مختلف امور زیر غور آئے،



میاں خان کھیتران سمیت دیگر افراد کی گرفتاری اور جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں نیشنل پارٹی بارکھان کے رہنما میاں خان کھیتران سمیت دیگر افراد کی ماورائے آئین گرفتاری اور جبری گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میاں خان کیھتران ایک منتخب بلدیاتی نمائندہ ہیں