اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر تجارت نے بلوچستان کے سرحدی اضلاع کے لیے روزگار کے منصوبے کا جائزہ لیا جبکہ چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آسیہ پروین نے وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان کو بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے پر بریفنگ دی،یہ اقدام وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کا مقصد صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے دوران کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ریاض میں اپنے خطاب میں انھوں نے ایران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ خطے کی اینٹ سے اینٹ بجانا چاہتا ہے اور دوسرے ممالک میں خون ریزی کے لیے مالی مدد دیتا ہے۔
ریاض میں اہم معاہدوں پر دستخط کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب بھی کیا ہے اور دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، تربت میں 13 مئی کو ایک بامقصد اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں والدین، اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس اہم اجلاس کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے، اور والدین و اساتذہ کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنا تھا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ نوشکی میں چار افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ سفاک واقعہ انسانیت سوز اور قابلِ افسوس ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔
نوشکی کے علاقے گلنگور سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لیویز فورس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کر دیا ہے۔
ینگ پارلیمنٹرینز فورم کا بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور یوتھ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے کا عزم بلوچستان ینگ پارلیمنٹرینز فورم (YPF) کا دوسرا اجلاس آج چیئرمین روی پہوجہ کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نوجوان اراکین اسمبلی جن میں زرین خان مگسی، ظفر علی آغا، میر جہانزیب مینگل،… Read more »
کوئٹہ:ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سرڈگر کے قریب گیس بوزر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ژوب ڈی آئی جی شاہراہ پر سر ڈگر کے مقام پر گیس بوزر اور کار کی ٹکر ہوئی حادثے کے بعد کار سڑک سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد محبوب گل ، حاصل شیخ ، نازو شیخ، حاجی یار محمد اور ایک کمسن لڑکا جاں بحق ہوئے۔
کوئٹہ :بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے بھارتی جارحیت کے منہ تھوڑ جواب ” آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ جنگیں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں لیکن دشمن ملک بھارت جب جارحیت پر اتر آیا تو ہمارے لئے ضروری تھا کہ ہم اپنی بقاء، سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کا آنچ نہ آنے دیں اور دشمن کو اس کی زبان میں سمجھاتے ہوئے باور کرایا جائے کہ پاکستان کسی بھی مس ایڈوینچر کا فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔ کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔