تحریک انصاف کا بانی سمیت گرفتار رہنمائوں و کارکنوں کی رہائی کیلئے احتجاجی شیڈول کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر دائود شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بانی سمیت دیگر گرفتار رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے پارٹی نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا ہے 22جون کو کوئٹہ میں کنوینشن اور 27جون کو زیارت اور 4جولائی کو دکی میں جلسہ منعقد کیا جائے گا



کامران جتک کی ٹارگٹ کلنگ بزدلانہ کارروائی ہے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں خضدار میں کامران جتک کی سفاکانہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس سانحے کو ریاستی سرپرستی میں چلنے والے بدنامِ زمانہ ڈیتھ اسکواڈز کی ایک اور بزدلانہ کاروائی قرار دیتی ہے۔



ایرانی پیٹرول پر پابندی سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ،مولاناہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل ،حقوق کے حصول ،ظلم ناانصافی جبر لاقانونیت کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ ضروری ہے قوم مسائل کے حل اورظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔بلوچستان کو لاوارث سمجھ کر سوتیلی ماں کاسلوک کیا جارہا ہے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مسلط ٹولہ کو نوازاجارہا ہے ۔



فرح عظیم شاہ کا ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ایمان پاکستان تحریک کی چیئرپرسن اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ایران پر اسرائیل کے بزدلانہ اور غیر انسانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔



کوئٹہ میں پیٹرول بحران نہیں سمگلروں کی جانب سے پھیلائی جانیوالی افوائیں بے بنیاد ہیں ،بلوچستان حکومت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں، ایسی افواہیں ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے وابستہ اسمگلرز کی جانب سے پھیلائی جاررہی ہیں ایرانی پیٹرول پمپ سنگین سیکورٹی خطرات اور حادثات کا موجب ہیں ایک ماہ کے دوران اٹھائیس جگہ ایسے ایرانی پیٹرول پمپ میں حادثات پیش آئے ہیں جس سے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا



حکومت کی ترجیح صرف بجٹ سازی نہیں بلکہ عوام کی عملی خدمت ہے، ہم ترقیاتی منصوبوں کو صرف کاغذی وعدے نہیں بننے دیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ بھی شریک تھیں ملاقات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، پارلیمانی امور اور بین الجماعتی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔