بیجنگ : چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کی گوادر میں چین کے خلاف احتجاج کے حوالے سے رپورٹس بالکل بے بنیاد ہیں، یہ خبر سچ نہیں ہے۔ترجمان نے منگل کے روز ایک پر یس بر یفنگ میں اس بات کی تصدیق کی کہ گوادر کے آس پاس سمندری علاقے میں کوئی چینی ٹرالر نہیں ہے۔