اسلام آباد: پانچ افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو باجوڑ میں نوا پاس کے مقام پر ‘خوش اسلوبی’ کے ساتھ افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان اہلکاروں کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 35 منٹ پر واپس بھیجا گیا۔
امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔پیر کے روز امریکی صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ عراق میں امریکی جنگی مشن روان سال کے آخر تک ختم ہوجائے گا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیراعظم مصطفیٰ القدہیمی پیر کو رواں برس کے آخر تک عراق سے امریکی فوج کے جنگی مشن کے اختتام کا اعلان کریں گے۔
تیونس کے صدر نے ملک بھر کورونا بحران کی وجہ سے پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیر اعظم کو برطرف اور پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے۔ گزشتہ روز سے کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد ہزاروں مظاہرین حکومت کے خلاف سڑکوں پر آئے تھے۔
بیجنگ: چین نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ دنیا کے سامنے چین کا برا تاثر پیش کرنا بند کر دے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ ژی فینگ نے امریکی ہم منصب وینڈی شرمن کے دورہ چین کے موقع پر کہا کہ چین کا بُرا تاثر پیش کر کے امریکہ کسی طرح چین کو اپنے مسائل کا قصور وار ٹھہرانا چاہتا ہے۔
افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کے نواح میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی آج بھی جاری ہے، لڑائی کے باعث ایک مہینے میں قندھار سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کرگئے۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے 45 میں سے 44 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پیپلز پارٹی کا 11 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
کانگو: جمہوریہ کانگو کے درالحکومت کنشاسا میں ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی مار دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کنشاسا کی یونیورسٹی کا طالب علم یونیورسٹی اسائمنٹ کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی اور اسے ماسک پہننے کو کہا۔ طالب علم ہنور شما نے فلم بندی کے دوران ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔
لندن میں اتوار کے روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد دارالحکومت کے دو بڑے اسپتالوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔طوفانی بارش کے بعد سڑکوں پر سیلابی صورتحال اختیار کرگئی ہے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔