عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے،صرف تحریک انصاف کے کارکن کو نہیں ساری قوم کو ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دے رہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کریں، سرینگر ہائی وے پر 25 مئی کو اکٹھا ہوں گے۔



نیب کو تحقیقات میں کچھ نہ ملا اور برطانیہ میں بھی بے گناہ ثابت ہوا: وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے قوم کے اربوں روپے بچائے اور برطانیہ میں ہونیوالی تحقیقات  میں بھی بے گناہ ثابت ہوئے۔



25 اور 29 مئی کے درمیان اسلام آباد مارچ ہوگا، حتمی تاریخ پرسوں مل جائے گی، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


ملتان میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملتان آپ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،شاندار استقبال پر، میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس قوم کو بیدار کر دے۔



کراچی ، ایک اور بلوچ خاتون جبری طور پر لاپتہ

| وقتِ اشاعت :  


تربت:ایک اور بلوچ خاتون کو جبری طور پر اغوا کرنے کی اطلاعات۔بلوچ خاتون آرٹسٹ اور شاعرہ حبیبہ پیر جان جن کا تعلق ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے گاؤں نظرآباد سے ہے انہیں آج علی الصبح کراچی میں گھر سے اٹھایا گیا ہے۔



وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی،تحریک عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی، عوامی نیشنل پارٹی کے 14ارکان کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند، ارکان اسمبلی اصغر خان اچکزئی، میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، سردار سرفراز ڈومکی بلوچستان اسمبلی پہنچے



اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر دو روپے ایک پیسہ مہنگا ہو کر 197 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہو گیا ہے۔



چینی شہریوں کی سلامتی کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔