کورونا کے باوجود سی پیک پر کام جاری رہا ،عاصم باجوہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کے باعث معاشی اور صحت کے مسائل کے باوجود چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے منصوبوں میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔



پی ڈی ایم اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے، بلوچستان حکومت مستحکم ہے، اپوزیشن کے پاس 14اراکین بھی نہیں، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مرادجمالی: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم اپنا احتجاج سڑکوں میں کرنے کے بجائے اسمبلیوں کے اندر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے تو بات سمجھ میں آتی ہے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ دینے پڑے گا بلوچستان حکومت مضبوط ہے بلوچستان حکومت کو غیر مستحکم کرنے والے پہلے 14اراکین تو پیدا کرکے دکھائے دس گیارہ اراکین بلوچستان حکومت غیر مستحکم کرنے کے بجائے۔



امریکہ بھی سی پیک کی مخالفت کر رہا ہے، لاپتہ افراد کے معاملہ کو حل کرنے میں وقت لگے گا، شیریں مزاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مخالفت کی جارہی ہے،لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے میں وقت لگے گا،نواز شریف میں ہمت ہے تو قانون کے سامنے پیش ہوں۔ایک انٹرویو میں شیریں مزاری نے کہا کہ سی پیک کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور امریکا وغیرہ کی جانب سے اس کی مخالفت کی جارہی ہے ۔



وزیر اعلیٰ بلوچستان ایک روزہ دورے پر کل نصیر آباد پہنچیں گے

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ایک زورہ دورے پر کل 21دسمبر بروز پیر کو نصیر آباد پہنچ رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورے کی تیاریاں زور و شورسے جاری ہیں شہر کے مختلف روڈوں پر وزیر اعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان کے بڑے بینرز اور بی اے پی کے جھنڈے لگائے گئے ہیں اور دورے کو حتمی شکل دینے کے لیئے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔



زراعت کے فروغ اور صو بے میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے قومی یوم کسان کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کسان ملکی معیشت اور خوراک کی پیداوار میں اہمیت کے حامل ہیں۔ مشکل معاشی حالات اور کرونا کی وباء کے باوجود قوم کو خوراک کی فراہمی پر ہم اپنے کسان بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔



جامع حکمت عملی کے تحت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے:جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


جھل مگسی :وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ جامع منصوبہ بندی و حکمت عملی کے تحت صوبے کے ہر ضلع  میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کا وسیع جال بچھایا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع جھل مگسی میں مختلف ترقیاتی اسکیمات کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی



بلوچستان میں زرعی پروگرام اور انڈسٹریل زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


صحبت پور: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ضلع صحبت پور کا دورہ کیا۔ صحبت پور پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد کھوسہ نے استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی، مشیر محنت افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی،رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی، صوبائی سیکریٹریز غلام علی بلوچ، محمد ہاشم غلزئی، محمد سلیم اعوان اور علاقے کے عمائدین و معتبرین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صحبت پور تا کشمور روڈ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔



سرکاری عمارتوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے ،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبے میں پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ،کالجز، بی آر سیز، ہسپتالوں اور جی او آر کالونی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔



کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں خون جما دینے والی سردی، درجہ حرارت منفی 7رہا، گیس غائب، کوئٹہ میں احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلو چستان کے دارالحکومت کو ئٹہ سمیت شما لی اضلاع میںخون جما دینے والی یخ بستہ ہوائوں کی لہر بر قرار ،پیر کے روز پا رہ نقطہ انجماد سے 7ڈگری نیچے گر گیاہے ، شدید سرد مو سم میں شہر میں تجا رتی مراکز میں رونقیں ما ندپڑ گئی جبکہ شہریوں نے سرشام گھروں اور رہا ئشی مکا نا ت کا رخ کیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا مکان ہے ۔



حکومت مستعفی نہ ہوئی تو یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا جائیگا،فضل الرحمٰن

| وقتِ اشاعت :  


جمعیت علمائے اسلام (ف) و اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت مستعفی نہ ہوئی تو یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔