ماضی میں وزیراعلیٰ کے پاس بہت زیادہ اختیارات ہوا کرتے تھے:وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ صوبے میں اگرچہ پسماندگی ہے تاہم بلوچستان سمیت پورے ملک میں سب سے زیادہ صحت کے شعبے میں غریب عوام کو یقینی طورپر مشکلات کا سامنا ہے اور اگر کوئی انسان کسی مہلک مرض میں مبتلا ہوجائے تو اس کے علاج معالجے پر نہ صرف اس کی بلکہ پورے خاندان کی مالی حالت خراب ہوجاتی ہے اکثر خاندان معاشی طو رپر تباہ ہوجاتے ہیں پھر بدقسمتی سے اکثر ایسے مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کو درست رہنمائی بھی نہیں ملتی جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے ۔



بلوچستان ہائیکورٹ نے تمام نمائندگان سینیٹرز ایم این اے اور دیگر شخصیات کو اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل و جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منیراحمد خان کاکڑ کی آئینی درخواست پر حکومت بلوچستان سے گوادر میں جنوبی آکڑہ کی 12500 ایکڑ قیمتی سرکاری زمینوں سے متعلق 20 اکتوبر 2006 کو سپریم کورٹ پاکستان کی جانب سے 15 نکاتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آئندہ سماعت 3 دسمبر 2020 کو طلب کرتے ہوئے۔



بلوچستان کے لوگ70 سالوں سے کرب میں ہیں، 40سالوں سے پشتونوں کا انکی دھرتی پر خون بہایا گیا انکا قصور کیا تھا،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جب تک اس ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آتی اس وقت تک جدوجہد جاری رہے گی، ہمارے اوپر کٹھ پتلی حکمران لائے گئے ہیں، راتوں رات سیاسی پارٹی بنائی گئیں۔اتوار کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہاکہ کاش مجھے پشتو آتی اور پشتو میں دمادم مست قلندر کچھ اور ہی ہوتا۔



مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ، نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی،وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


سلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور نتائج کی ذمہ دارپی ڈی ایم پر ہوگی۔



پارٹی کے چھ نکات تاریخ کا حصہ اور ہماری کاز کی روشن مثال ہیں، اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بی این پی کے قائدسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے کہاہے کہ ہماری سیاست کھلی کتاب کی مانند ہے، ہم نے چھ نقاط کا جو فارمولا دیا تھا وہ تاریخ کا حصہ اور ہماری کاز کی روشن مثال ہے بلوچ قوم و بلوچستان کے لئے ہماری جہد جاری ہے، سیاست کی اس کٹھن راہ میں ہمارے عزائم کبھی بھی متزلزل نہیں ہوئے اور نہ ہی ہونگے، ملک کی بڑی اور اکثریتی جماعتیں پہلی بار اسٹیبلشمنٹ اور غیر جمہوری قوتوں کے خلاف متحد و متفق و صف آراء ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں بلوچستان نیشنل پارٹی کی ضلعی کونسل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



سپیکر بلوچستان سے اب اختلافات نہیں، سینٹ الیکش میں پی ٹی آئی کو ہماری ضرورت ہوگی، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کو ہماری ضرورت ہوگی،بلوچستان میں پہلا کینسر ہسپتال بنانے جارہے ہیں،سپیکر بلوچستان کے ساتھ اب اختلافات نہیں ہیں،کورونا کے خلاف صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن ممکن نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لاہور کو حسین وجمیل بنا دیا ہے۔



کورونا وائرس:بلوچستان حکومت کا سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان حکومت کا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کردیا سرکاری و نجی دفاتر, ٹرانسپورٹ, شاپنگ مالز سمیت تمام مقامات پر ماسک لازمی قرار ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت… Read more »



بلوچستان میں دہشتگردی اور انتشار پیدا کرنیکی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن اور خوشحالی جمہوریت اور جمہوری اقدار سے وابستگی کے ساتھ منسلک ہے،پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی اور استحکا م اہمیت کے حامل ہیں پاک فوج سمیت تمام شراکت دار بلوچستان کے لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں،بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور انتشار پیدا کرنے کے لئے دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔



وزیراعظم کے پیکج سے صوبہ ترقی کریگا، بلوچستان کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینے کے وژن پر کار بند ہیں، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل:  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ انصاف کے تقاضوں پر جس طرح ہم نے لسبیلہ میں فیصلے کیے ہیں وہی فیصلے الحمداللہ آج ہم پورے بلوچستان میں کررہے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے دورہ تربت کے موقع پر بلوچستان کیلئے ایک بہت بڑے پیکج کا اعلان کیاہے جس میں لسبیلہ کی کچھ اسکیمات شامل ہیں۔