بلوچستان‘ کورونا کیسز کے باعث10سکول اور ایک یونیورسٹی بند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد دس اسکولز اور ایک یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا نجی ٹی وی نے ترجمان بلوچستان حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد دس اسکولوں اور ایک یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابقترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تا حال بلوچستان میں کورونا کے کچھ کیسسز موجود ہیں۔



کوئٹہ،سریاب روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائیگا،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبے کے تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کے منصوبے کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تمام ڈویژنل کمشنرز جو کہ اس منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہیں کو اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے سرکاری اراضی کی جلد از جلد نشاندہی کرنے اور پی سی ون کی منظوری دیتے ہوئے منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



اہم معاملات پر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، وزیراعظم ایوان میں موجود

| وقتِ اشاعت :  


حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔مشترکہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ بل، اسلام آباد متروکہ وقف املاک بل اور دیگر بل منظوری کےلیے پیش کیے جائیں گے۔



سمندری، جڑواں جزائر پر شہروں کی تعمیرات مسترد کرتے ہیں، فشر فوک فورم، سول سوسائٹی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان فشر فوک فورم اور سول سوسائٹی نے سمندری جڑواں جزائر پر ممکنہ شہروں کی تعمیرات کو عوام دشمن منصوبہ قرار دیتے ہوئے ڈنگی اور بھنڈاڑ پر تعمیرات روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے، انہوں نے شہروں کی تعمیرات کے منصوبے کو عوام دشمن قرار دیدیا ہے۔ چیئرمین پاکستان فشرفوک فورم محمد علی شاہ اور پائلرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرامت علی نے حبیب الدین جنیدی، فرحت پروین، اسد اقبال بٹ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈنگی اور بھنڈاڑ جڑواں جزائر وں پر ممکنہ شہروں کی تعمیرات کے حوالے سے آگاہ کرنے آئے ہیں۔



سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، جنوبی بلوچستان و مکران کی ترقی ترجیح ہے، اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبہ میں جنوبی بلوچستان و مکران ڈویژن کو خصوصی طور پر اہمیت حاصل ہے حکومت نہ صرف گوادر کی ترقی بلکہ وہاں کے عوام،مچھیروں کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اور دیرپا اقدامات کرنے جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے گوادر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔



بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے‘ عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، بحالی کے اقدامات, صوبے میں کورونا وبا کی صورتحال اور تدارک کے حوالے سے اقدامات، اور بلوچستان میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ اجلاس۔



کھڈ کوچہ ٹریفک حادثے کے بعد جاں بحق افراد کے ورثاء کا قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج، 10گھنٹے کی طویل احتجاج سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: کھڈکوچہ کے علاقہ گرو کے مقام پر گزشتہ شب ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4 نوجوانوں کی لاشیں ورثاء اور اہل علاقہ نے روڈ پر رک کر دھرنا دے کر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کھڈکوچہ کے تحصیل کے سامنے احتجاجا بلاک کر دی۔ کوچ کے مفرور ڈرائیور کی گرفتاری اور شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا مطالبہ۔



کیچ، منشیات کیخلاف بلیدہ سے تربت تک تاریخی ریلی،نوجوان نسل کو مزید تباہ نہیں ہونے دینگے، انسداد منشیات کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران کی جانب سے تربت تک عظیم الشان ریلی کا انعقاد،تربت کے قافلے نے جوسک کراس، تمپ، مند اور دشت کے قافلوں نے ڈی بلوچ میں استقبال کیا، ڈنک میں نوجوانوں نے راستے پر کھڑے ہو کر پرتپاک استقبال کیا، ریلی کی قیادت کمیٹی کے چیئرمین حاجی برکت بلیدی، میر اسلم بلیدی، فتح بلیدی،شے نزیر احمد،شے غلام قادر، ایوب جان گچکی، صلاح الدین سلفی، معتبر شیر جان سمیت دیگر کررہے تھے۔انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامرا ن کی جانب سے منگل کے روز بلیدہ سے تربت تک ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔



بنیادی مراکز صحت کی سروسز کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں زراعت پر توجہ دیکر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا‘ جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اگر ہم بنیادی مراکز صحت کی سروسز کو بہتر بنادیں تو بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوسکتا ہے، بنیادی مراکز صحت میں تعینات عملے کی حاضری کو یقینی بنانا اہم ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسروں اور ڈپٹی کمشنروں کو عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی جائے گی، شعبہ صحت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم اس حوالے سے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔



وزیراعلی سے بی ایم سی بحالی تحریک کے وفد کی ملاقات بھوک ہرتال ختم کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان سے بی ایم سی کے طلباء ملازمین اور ڈاکٹرز کے مشترکہ وفد کی ملاقاتبی ایم سی بحالی تحریک کا بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وزیراعلئبلوچستان کاکہنا تھابولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائینسز کا ترمیمی بل کابینہ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں پیش کیا جاۓ گا بی ایم سی بحالی… Read more »