کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا، جلسے میں مسلم لیگ(ن) کے عہدیدار، کارکن، کوئٹہ اور بلوچستان کے باشعور اور جمہوریت پسند عوام،مسلم لیگ(ن) کے خیرخواہ اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں میں چاہتا ہوں کہ کوئٹہ کے جلسے میں مسلم لیگ(ن) واضح نظر آئے۔
کراچی: سندھ کی پچاس سے زائد سیاسی، سماجی، ادبی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بنڈار اور ڈنگی جزائر پر شہر کی تعمیر کے منصوبے اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ آئی لینڈز ڈولپمنٹ اتھارٹی کے آرڈیننس کو مسترد کردیا اور جزائر پر شہروں کی تعمیر کے خلاف بھرپور جدوجہد کا اعلان کیا ہے جس کے لئے فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کی قیادت میں کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر میاں نواز شریف اپنے نظریے پر قائم رہا تو اپوزیشن کا تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ہمیشہ کیلئے غیر جمہوری قوتوں کا بالادستی ختم ہوگا یہ تحریک نا اہل حکمرانوں کے خاتمے تک جاری رہے گی نیب کو ا ستعمال کر کے ہمیں خاموش نہیں کرایا جاسکتا ہے حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ملک خوشنما نعروں سے نہیں چلتی ہے بلکہ قوم حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے منتظر ہیں اپوزیشن کا کوئٹہ میں جلسہ صرف این آر او اور چوری کا پیسہ بچانے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ملک میں اگر کسی جماعت کے اندر جمہوریت ہے تو وہ جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ہے، کارکردگی کا کریڈٹ ایک شخص کو نہیں بلکہ پوری پارٹی کوجاتا ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چمن سے کراچی تک چار لائن روڈ تعمیر کرنے جا رہے ہیں، ماضی میں نام پر ووٹ لینے والوں کو آج اچھے الفاظ میں یاد نہیں کیا جارہا،ماضی میں پسند و نا پسند کی بنیاد پر فنڈز جاری ہوا کرتے تھے لیکن اب میرٹ پر کام ہو رہا ہے۔
کوئٹہ: سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے امن و امان سے متعلق 3 مختلف درخواستوں کی سماعت کی، امن وامان سے متعلق تینوں درخواستیں ہزارہ برادری کی جانب سے دائر کی گئی ہیں،
کراچی:کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ولیج میں وہیل مچھلی نظر آگئی۔ مبارک ولیج کے مقامی غوطہ خوروں نے وہیل کے ساتھ ڈائیونگ کر تے ہوئے ویڈیو بنالی ہے۔وہیل شارک دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہوتی ہے،
کوئٹہ: چیف جسٹس آف پا کستان جسٹس گلزار احمدنے کہا ہے کہ ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان ہر فیصلہ دیتے وقت سوچے کہ یہ فیصلہ حتمی ہے اس کے بعد کو ئی عدالت نہیں کیونکہ اکثر کیسزماتحت عدالتوں سے فیصلے آنے پر ختم ہوجاتے ہیں بہت کم کیسزکے فیصلے عدالت عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ میں چیلنج کئے جا تے ہیں،نو جوان وکلا ء قانون،فلسفے اور لٹریچر کی کتا بوں کا مطا لعہ کا سلسلہ جا ری رکھیں تا کہ انہیں قا نو نی مسائل میں آسانی ہو۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے مجوزہ ترقیاتی پیکج میں شامل مختلف سیکٹرز کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شریک ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، مواصلات، آبپاشی، زراعت، بلدیات، لائیواسٹاک، صنعت اورماہی گیری کے محکموں کے سیکریٹریوں اور دیگر حکام نے اپنے اپنے محکموں کے تجویز کردہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی،پارلیمانی سیکریٹری دھنیش کمار بھی اجلاس میں شریک تھے۔