کوئٹہ+اندرون بلوچستان: نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر نیشنل پارٹی اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سندھ اور بلوچستان کے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام وفاقی حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان آئی لینڈ ز ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے قیام اور بلوچستان کے جزائر کو وفاقی تحویل میں دینے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔