ضمنی انتخابات میں حکومتی مداخلت ثابت ہو چکی ہے، سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا کہ حلقہ پی بی 7 زیارت سنجاوی کے انتخابات میں حکومتی مداخلت ثابت ہوچکی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کردار ماضی میں بھی متنازعہ اور جانبدارنہ رہا



جمہوریت کا علم تھامے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں، رؤف مینگل

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالرؤف مینگل نے کہا ہے کہ زندہ اقوام قربانیاں دے کراپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو روشن بنا لیتے ہیں ،بی این پی کے کارکنوں کو ٹارگٹ کر کے خضدار سے ہماری بنیادیں ختم کرنے کی کوشش



وزیراعلیٰ کا مغوی سیکرٹری کی رہائش گاہ پر آمد ،اہلخانہ سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری مغوی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد، بھائیوں اور بیٹوں سے ملاقات کر کے یکجہتی کا اظہار کیا اور یقین دلایا عبداللہ جان کی باحفاظت بازیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،



پاکستان میں کسی دہشتگردتنظیم کا نیٹ ورک یا ہیڈ کوارٹر نہیں ہے، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کسی دہشت گرد تنظیم کانیٹ ورک یا ہیڈ کوارٹر موجود نہیں اور نہ ہی کسی دہشت گرد تنظیم کو پاک سرزمین میں کام کرنے کی اجازت ہے



محمود خان اچکزئی نے فوجی عدالتوں کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : حکومتی اتحادی جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیم کی حمایت کو جمہوریت کے حق میں پانچ نکات پر مشتمل قرارداد کی منظوری سے مشروط کردیا ، پارلیمنٹ واضع اعلان کرے کہ ملک میں آئین توڑا گیا تو عوام سڑکوں پر ہونگے



شرجیل میمن کو گرفتار کرنے کےلئے تیار ہیں، نیب حکام

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منسوخ کروانے کےلئے ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ہم نے پیپلزپارٹی کے رہنما کو تحویل میں لینے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔



گوادر کے ذریعے چینی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کا خواب حقیقت میں بدلنے لگا، پلاننگ کمیشن

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : پلاننگ کمیشن کے حکام نے کہاہے کہ گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے چینی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا خواب حقیقت میں تبدیل ہورہاہے ۔پلاننگ کمیشن کے حکام نے بتایاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت ملک میں مواصلات کے شعبے میں خطیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے،



یوتھ بزنس لون سکیم نا کام ،نیشنل بنک کو 1 ارب روپے کا خسارہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی یوتھ بزنس لون اسکیم برے طریقے سے فلاپ ہو گئی ، نیشنل بنک آف پاکستان کو 1ارب روپے سے زاید کے خسارہ کا سامنا جبکہ حکومت چار سالوں کے دوران 1 لاکھ نوجوانوں کی بجائے صرف 17ہزار7سو باون افرادمیں 17ارب روپے کا قرضہ تقسیم کر سکی ہے