کراچی،رینجرز کی کارروائی اغواء برائے تاوان میں ملوث گینگ گرفتار

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایس آئی یو ٹیم کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ایک گینگ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کو رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع موصول ہوئی کہ محمود آباد کے علاقے سے کچھ نامعلوم افراد نے خود کو انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار ظاہر کر تے ہوئے غلام شبیر نامی شخص کو ڈبل کیبن گاڑی میں اغوا کر لیا ہے۔

سندھ،لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی فیصلہ آج ہو گا

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: سندھ میں کورونا لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق اہم اجلاس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صدر مملکت کو اعتماد میں لیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی پہنچ گئے ہیں اور آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کریں صدر مملکت کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت کے اقدامات اور صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیاجائیگا۔

بلوچستان قدرتی وسائل اور دنیا کی بہترین تاریخی و ثقافتی و تفریحی مقامات رکھنے والی سرزمین ہے، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی:  وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان قددتی وسائل اور دنیا کی بہترین تاریخی ثقافتی سیاحتی اور تفریحی مقاماترکھنے کے ساتھ سی پیک کی بدولت اقتصادی ترقی کے لیے سینٹرل ایشیاء کا گیٹ وے ہے خطے کی معاشی ترقی کا دروازہ بلوچستان سے کھلتا ہے پر امن بلوچستان کے پرامن تاریخی مذہبی مقامات اور سیاحتی مقامات کو اجاگر کرکے دنیا بھر میں بلوچستان کا مثبت امیج لانے کی کوشیش جارہی ہے۔

بلوچستان میں اب کوئی ناراض بلوچ موجود نہیں،صوبے کی حق تلفی کے ذمہ دار ہم خود ہیں، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اب کوئی ناراض بلوچ موجود نہیں۔ صرف سہولیات سے محروم بلوچ ناراض ہیں۔بلوچستان حکومت اس مسئلے کوبھی جلد حل کرلے گی۔ملکی سیاست میں ہمیشہ سیاسی عدم استحکام رہا ہے۔

بلوچستان میں زراعت اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے بھرپور امکانات ہیں،جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی :  وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ترقی کے دور سے گزر رہا ہے،پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،ہمارے پاس پھل، سبزیاں، گوشت کی بہترین پیداوار موجود ہے،بلوچستان میں بہترین کاٹن کی پیداوار ہورہی ہے جو مصر کی کوالٹی جیسی ہے،ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے بہت مواقع موجود ہیں، بلوچستان میں زراعت اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے بھرپور امکانات ہیں غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت اور سہولت فراہم کررہے ہیں۔

5نکات پر عملدرآمد ہوگا، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہونا ناممکن لگتا ہے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی)کے جنرل سیکریٹری سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بی این پی کے6نکاتی معاہدے پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔5نکات حل ہوسکتے ہیں،لیکن اصل مسئلہ لاپتہ افرادکی بازیابی ہے جوحل ہوناناممکن لگتاہے۔خفیہ ایجنسیوں کے پاس لاپتہ افراد موجود ہیں،لیکن ریاستی ادارے اس حوالے سے معلومات دینے کو تیارنہیں ہیں۔

بلوچستان کو کالونی کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے ، سی پیک کی مد میں بلوچستان کو ایک پھوٹی کوڑی بھی نہیں ملی ، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسائی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کو آج بھی کالونی کی طرح ٹریٹ کررہی ہے۔

نیا پاکستان بننے کے بعد ابتک بلوچستان سے 9خواتین سمیت 235افراد لاپتہ ہوئے ، اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بننے کے بعد سے بلوچستان سے اب تک 235افراد لاپتہ ہوچکے ہیں جن میں 9خواتین بھی شامل ہیں بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کی کل تعداد 5ہزر سے زائد ہے ۔