عمران خان کی ٹیم پر آف شور کمپنیوں کا ٹھپہ لگ گیا، رانا ثناءاللہ

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹیم پہلے چینی، گندم، پیٹرول ادویات کے چوروں پر مشتمل تھی، اب تو عمران خان کی ٹیم پر آف شور کمپنیوں کا بھی ٹھپہ لگ چکا ہے۔



بجلی مہنگی کرنا کرپشن، نااہلی اور ظلم ہے، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا کرپشن، نااہلی اور ظلم ہے، عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجلیاں گرائی جارہی ہیں۔



بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔حکومت کی جانب سے پیٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگایا گیا ہے، اور نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے، اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔



ماضی میں متوسط طبقے کی آمدن کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، وزیرخزانہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ماضی میں متوسط طبقے کی آمدن کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، غریب صرف ترقی کے خواب ہی دیکھتا رہا۔ کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ   پروگرام سے محروم طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی، معاشی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبے بنانے ہوتے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ماضی میں متوسط طبقے کی آمدن کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، غریب صرف ترقی کے خواب ہی دیکھتا رہا، موجودہ حکومت پائیدار ترقی اور مستحکم معیشت کیلئے اقدامات کررہی ہے اور مزید کام کرے گی۔



ملک میں فلاحی ریاست کے فیصلے پر کبھی عمل نہیں ہوا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں جو کام کیا گیا وہ حقیقت ہے، خام خیالی نہیں،ملک میں فلاحی ریاست کے فیصلے پر کبھی عمل نہیں ہوا ہم نے پہلے سرمایہ جمع کرنا چاہا، پھر فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہی۔



عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔ 



سپریم کورٹ نے چئیرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف توہین عدالت کی اپیل نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کے خلاف تحقیقات مکمل نہ کرنے پر چئیرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔



پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے اثاثے سامنے آئے

| وقتِ اشاعت :  

PANDORA PAPERS

صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل ’’پینڈورا پیپرز‘‘ کو سامنے لے آئی جن میں دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت، سیاست دانوں، صنعت کاروں، بیورو کریٹس، ریٹائرڈ افسران کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں، ان افراد میں 700 پاکستانی بھی شامل ہیں۔



پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات، 1490 نئے کیسز بھی رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد انتقال کر گئے اور 1490 نئے مریض بھی سامنے آئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52415 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1490 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے۔