|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2015

گوادر (این این آئی) پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد گوادر میں گزشتہ دس برسوں سے زمینوں کی گری ہوئی قیمتیں پھر سے بڑھنا شروع ہو گئیں ٗ ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا یمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان کے دوسرے علاقوں سے سرمایہ کاروں اور پراپرٹی ڈیلروں نے گوادر کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہونا شروع ہو گیا دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن نے بھی سرمایہ کاروں کو دوبارہ گوادر لوٹنے پر مجبور کر دیا۔پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد گوادر میں گزشتہ دس برسوں سے زمینوں کی گری ہوئی قیمتیں پھر سے بڑھنا شروع ہو گئیں ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا