|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2020

عالمی ادارہ صحت کے کردارسے متعلق چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازع میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

چین کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی عالمی ادارہ صحت پر تنقید کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق اپنی بد انتظامی سے توجہ ہٹانا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کو اپنے آپریشن میں ترامیم نہ کرنے کی صورت میں مستقل فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او چین سے آزادی دکھانے میں ناکام رہا ہے۔

بیجنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ اپنی زمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے چین کی کردار کشی میں مصروف عمل ہے۔