|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2021

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہاکہ فن مصوری بچوں کی تخلیقی صلا حیتوں کو اُبھارنے کیلئے اہمیت کاحا مل ہے ۔بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔تخلیقی صلاحیتوں کو فن مصوری کے ذریعے بڑھا یا جا سکتاہے ۔ حکومت بلوچستان اپنے معماورں کی تربیت کیلئے روز اول سے کا وشیں ہیں ۔ کوئٹہ شہر کی دیو اروں پر بچوں سے تصویر یں بنوانا اسی عمل کی ایک کڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہارنے انہوں نے ایڈ منسٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سید ال لونی کی طرف سے شہر کی مختلف دیواروں پر فن مصوری کے مقا بلے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

بچوں نے بہت خو بصورت تصاویر بناکر کوئٹہ کی خوبصو رتی میں مزید اضا فہ کیا ہے ۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ تصو یر یں بنانے میںبھی شامل ہوئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اس طرح کی سرگر میوں کی حامی ہے اور آئندہ بھی شہر کے مختلف مقاما ت جیسے سریاب روڈ پر بھی یہ سر گر میاں جاری رہیں گی ۔ ان سرگرمیوں نے نہ صرف خو بصورتی میں اضا فہ ہوگا بلکہ بچوں کو اپنی تخلیقی صلا حتیں منوانے کا بھر پور موقع ملے گا ۔