|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2021

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ معاشرے میں والدین کی شفقت سے محروم پھول جیسے بچوں کو ہماری بھرپور توجہ ومحبت کی اشد ضرورت ہے۔

لہذا ضروری ہے کہ مخیر حضرات ماں کی ممتا اور باپ کے سائے محروم بچوں کے سروں پر سائباں بننے کے کارخیر میں بڑھ چڑھ کر بھرپور حصہ لیں تاکہ یہ بچے بھی معاشرے کے کامیاب اور مفید شہری بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں ایس او ایس بے سہارہ بچوں میں گفٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق سینیٹر روشن خورشید بروچہ اور ڈائریکٹر ایس او ایس ویلیج اورنگزیب بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اوراس ضمن میں ایس او ایس ویلیج کے بے سہارہ بچوں کی فلاح وبہبود اور معاشرہ انھیں باعزت مقام دلانے کیلئے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سینکڑوں بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے حوالے سے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے ہیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔