|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2021

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا ہے زیتون کے تیل کی بڑھتی پیداوار کو بروئے کار لانے کے لئے ملک میں نو سے زیادہ جدید تیل نکالنے والے پلانٹ لگائے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کیا۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران امریکا کو 2412 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران امریکا کو 2037 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پیداوار میں درآمدی خوردنی تیل پر انحصار کم کرنے ، برآمدی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے کی طرف نمایاں نمو دکھائی جارہی ہے۔ زیتون کے تیل کی بڑھتی پیداوار کو بروئے کار لانے کے لئے ملک میں نو سے زیادہ جدید تیل نکالنے والے پلانٹ لگائے گئے ہیں۔