|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2021

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہا کہ واپڈا نیدیہی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی دورانیہ کو سولہ گھنٹوں سے بڑھا کر بائیس گھنٹے کردیا ہے،دیہی علاقوں کے ساتھ واپڈا کے اس ناروا سلوک کی ہم سخت مذمت کرتے ہیںنوشکی کے دیہی فیڈرزکو واپڈا حکام جو بجلی فراہم کرتے ہیں۔

اس کا دورانیہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ وولٹیج بھی انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے لاکھوں مالیت کے الیکٹرانک مشینیں جل کر خراب ہوجاتی ہیں،انہوں نیکہا چونکہ کم وولٹیج کی بجلی واٹر سپلائی کی مشینوں کو نہیں چلاپاتی جس کی وجہ سے اس سرد موسم میں بھی واپڈا کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واپڈا نے نوشکی کے دیہی عوام کو لاوارث اور لاچار سمجھ رکھا ہے اور آئے روز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے انہیں ازیت دے رہا ہے میں واپڈا حکام کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ دیہی عوام لاوارث نہیں ہے۔

میں واپڈا حکام کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ دیہی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کریں بصورت دیگر ہم واپڈا حکام کے دیہی علاقوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگیجس کی تمام زمہ داری واپڈاحکام پرعائدہوگی۔