|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کی لاہور میں پہلی کورونا وائرس ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔

خیال رہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام افراد کی اپنے اپنے شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔

لاہور کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کورونا ٹیسٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، عثمان قادر کا کورونا ٹیسٹ این ایچ پی سی میں ہوا۔

کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی و آفیشلز 18 مارچ کو لاہور کے ہوٹل میں جمع ہوں گے۔

پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد قومی وائٹ بال ٹیم کا کیمپ 19 مارچ سے شروع ہوگا۔