|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2021

کروشیا سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ شخص نے پانی میں 24 منٹ 33 سیکنڈز تک سانس روک کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک نام درج کروا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیرت انگیز کارنامہ سِسک کے ایک سوئمنگ پول میں ڈاکٹرز، رپورٹرز اور سپورٹرز کی موجودگی میں سرانجام دیا گیا۔

اس دوران دیکھا گیا کہ 54 سالہ بدیمیر بدا ثبات گہری سانس لے کر اپنے جسم کو پانی کے اندر لے  گیا اور  ہائپر ونٹیلیٹنگ (اپنے جسم میں جمع کی گئی ہوا) کے ذریعے تقریباً آدھے گھنٹے تک اپنا چہرہ پانی میں رکھا۔

 

اگرچہ یہ کارنامہ کسی بھی انسان کے لیے ناممکن سا لگتا ہے لیکن کروشیا کے اس شہری نے اس کارنامے کو سالوں حاصل کی جانے والی ٹریننگ کے ذریعے ممکن بنا دیا۔

بدیمیر بدا ثبات اس سے قبل خود میں پائے جانے والے ڈائیونگ جذبے کے پیش نظر دنیا کے 10 بہترین اسٹیٹک ڈائیور  میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔