|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

قلات: جمعیت علما اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہیکہ پیپلز پارٹی اور ائے این پی نے پی ڈی ایم کی پیٹ میں چھرا گھونپ دیا ہے پیپلز پارٹی اور ائے این پی نے بہت ہی کم قیمت میں اپنا سودا کیا ہے۔

قوم انہیں کبھی معاف نہیں کریگی میرے خیال میں اس صریح خلاف ورزی پر پی ڈی ٰ ایم میں پیپلز پارٹی اور ائے این پی کے لیئے کوئی گنجائش بظاہر نہیںرہتی پی ڈی ایم سے پوری قوم کی توقعات وابستہ ہیںاور قو م کے مسائل لیکر پی ڈی ایم آگے بڑھ رہی ہیں لوگ ہمیں کہتے تھے کہ پیپلز پار ٹی پر بھروسہ نہیں مگر اس کے باوجودہم چاہ رہے تھے کہ آئین کی بحالی اور جمہوریت کے نے انہیں ساتھ لیکر چلے لیکن وہی سچ ہوا جو ہمیں لوگ بتا رہے تھے۔

ملک میں 73 کے آئین پر من و عن کھبی بھی عملدرآمدنہیں ہوا اور بہت سارے جنرلز نے آئین معطل کیا قیام پاکستان سے لیکر 73تک پاکستان عبوری آئین پر چلتا رہا73 کاآئین بننے سے پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑگئی کہ جوملک کئی سال سے بغیر آئین کے چلتا رہا وہ متفقہ ائین بننے میں کامیاب ہوگیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز مرکز اسلامی قلات میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قوم کی امنگوں کی آواز ہے پی ڈی ایم کو توڑنے والوں کو قوم کبھی بھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں نے پہلے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بھروسہ نہیں کی جاسکتا مگر اس کے باوجود ہم چاہ رہے تھے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کا اعتماد ہ ہے مگر پیپلز پارٹی نے اس عظیم تحرک کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا انہوں نے نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہ ہوگی۔

جس میں ائیندہ کا لائحہ عمل طے جائے گا جن پارٹیوں نے کشتیاں جلا کر آگئی ہے وہ پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں پیڈی ایم سلیکٹڈ ھکمرانوں کے خلاف اپنی تحریک جاری رہے گی اور جو پارٹیاں ایک آگے چل کر دو قدم پیچھے موڑتے ہیں وہ پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں چل سکتے ہیںجیسا کہ ائے این پی اور پیپلزپارٹی نے کیا پیپلز پارٹی نے اپنا نقصان کیا ہے پی ڈی ایم اپنے اس نقصان کو جلد پوری کریگی۔

پی ڈی ایم جس مقصد کے لیئے بنائی گئی تھی اس کے لیئے عوام کے پاس جائے گیاور قوم پی ڈی ایم کا ساتھ دیگی ان لٹیروں کا خاتمہ کریگی یہ حکومت نوجوانوں کو رزگار دینے آئی تھی۔

اور لاکھوں لوگوں بے روزگار کر دیا ہے بلوچستان کے تمام ملازمین اپنے تخواہوں میں اضافہ کے لیئے احتجاج کررہے ہیں میں سمجھتا ہوں ان کے جائز مطالبات ہیں اور حکومت کو بلا تاخیر ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنی چاہئے۔