|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2021

اسلام آباد: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ملاقات میں قومی سلامتی کے معاملات بالخصوص سی پیک، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اقتصادی سیکورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈاکٹر معید یوسف نے وزیراعلی کو معاشی سیکیورٹی یقینی بنانے سے متعلق مختلف مواقع استعمال میں لانے اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں معاشی وسماجی ترقی، پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کی ترقی کیلئے یکساں طور پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ سینٹرل ایشیاء کے گیٹ وے گوادر کے محل وقوع اور اسکی جیو اسٹریٹجک اہمیت ہی سی پیک کے منصوبے کو توانائی بخشی ہے۔ ملاقات بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔