|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2022

پنجگور;  ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضیا الرحمن بلوچ نے کہا ہے کے کہ پنجگور میں طوفانی بارشوں سے اس سال کجھور کی فصل مکمل طور پر تباہ ہوگیا صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ کی خصوصی ہدایت پر زمینداروں کے نقصانات کا ڈیٹا اکھٹے کررہے ہیں.

کجھور کے ساتھ ساتھ انگور کپاس پیاز سمیت دیگر فصلات اور سبزیوں کو بہت نقصان پہنچا ہے جس سے علاقے کے کاشتکاروں کو اربوں روپے نقصان پہنچا ہے بارشوں سے زراعت بری طرح متاثر ہوا ہے زمینداروں کے زرعی سولرز سسٹم اور ٹیوب ویل متاثر ہوئے ہیں زمینداروں کے بندات سیلابی پانی کی نذر ہو گئے.

پنجگور میں 18 ہزار ایکٹر رقبے پر کجھور کے درخت پھیلے ہوئے ہیں اس سال ایک لاکھ پندرہ ہزار نو سو ٹن کجھور ضائع ہو گئے ہیں پنجگور میں بہت سی قسم کے کھجور پائے جاتے ہیں مگر 18قسم کے اعلیٰ کوالٹی کے کجھور جو ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک برآمد کئے جاتے ہیں اس سال سب کے سب بارشوں سے ضائع ہوگئیں.

صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ زمینداروں کے نقصانات کے ازالے کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے زمیندار اپنے اپنے نقصانات محکمہ زراعت پنجگور کے دفاتر میں جمع کریں انہوں نے کہا کہ اب تک 5ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوگئے ہیں اور ساتھ محکمہ زراعت کے ٹیموں کا سروے جاری ہے