|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2022

اسلام آباد/کوئٹہ; وفاقی وزیر برائے غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان،سندھ، پنجاب سمیت تمام متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں متحد ہوکر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے.

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان، سندھ، پنجاب سمیت تمام متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو فی خاندان 25 ہزار روپے کی امداد شفاف بنیادوں پر فراہم کی جائے گی، حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

اس موقع پر جھل مگسی میں متاثرین کو امداد کی فراہمی کا آغاز کیا گیا۔ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے متاثرین کی بحالی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی شراکت دار ہمیں تکنیکی معاونت فراہم کریں گے تاکہ مستقبل میں کم سے کم نقصان ہو۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں متحد ہو کر متاثرین کی مدد کرنی چاہئے، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کے دوران پاک فوج کے سینئر افسران شہید ہوئے، ان کی دعاگو ہوں