|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2022

نصیر آباد:  صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میرسکندر خان عمرانی اور سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی نے کہا ہے کہ ہم دونوں کا اتحاد برقرار ہے ہم دونوں ایک ہیں اور ایک ہوکر رہیں گے 2023کے عام انتخابات میں ہم عوامی طاقت سے مخالفین کو شکست سے دوچار کر دینگے .

جس طرح بلدیاتی انتخابات میں نصیرآباد کے غیور عوام نے انھیں مسترد کردیا تھا ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتے ہیں ہم بلا رنگ و نسل اور تعصب سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام ہم پر مکلمل اعتماد کررہی ہے نصیرآباد کے دونوں حلقوں میں جو ردوبدل کیاگیا ہے ہم مشترکہ طور پر بلوچستان ہائی کورٹ گئے ہیں اور انشااللہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے حق میں فیصلہ آئیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی کے رہنما سابق امیدوار وارنمبر4میر دین محمد لہڑی کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر میں ماماعبدالغفور لہڑی،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی،کونسلران حاجی غلام رسول سولنگی،میر رانا خان مغیری،زراعت آفیسر حاجی نور لہڑی انجمن تاجرران کے صدر تاج بلوچ،میر جان مینگل،لیاقت علی چھکڑا، سید عرفان شاہ،محمد عثمان ابڑو،عبدالنبی مغیری،محمد انور لہڑی،منظور احمد چکھڑا،معشوق علی بوہڑ،محمد نواز مینگل،غلام مصطفی مینگل،کوڑا خان ہانبھی،میر سعداللہ زہری،ماما عبدالستار زہری، بابو محمد یعقوب لہڑی،امان اللہ جویا،عبدالرشید جویا سمیت دیگر معتبرین معززین نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر میرسکندر خان عمرانی اور سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی نے مزید کہاکہ ہماری سیاست کا محور عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا ہے نصیرآباد کے عوام میں شعور آچکا ہے وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ دے رہے ہیں جھوٹ۔فریب اور منافقت کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے

عوام ترقیاتی کام چاہتے ہیں جوکہ ہم ان کو دہلیز پر فراہم کررہے ہیں انشا اللہ تعالی 2023کے عام انتخابات میں حلقہ پی بی 11سے میر سکندر خان عمرانی اور حلقہ پی بی 12سے حاجی محمد خان لہڑی کامیاب حاصل کرکے عوام کی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔