|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2022

تفتان:  بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو طاقت تشدد سے حل کرنے کی پالیسی ناکام ہوئی ہے۔مگر حکمران طبقہ بلا جواز اہل بلوچستان کو زیر کرنے اور محکوم کرنے کی اپنی استعماری سوچ سے باہر نہیں نکل رہا ہے بلوچستان کے مظلوم عوام کو 75سالوں سے دوسرے درجے کے شہری کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے۔بلوچ اپنے ہی وطن میں غلام بنا دیا جا چکا ہے۔

بلوچ کو اپنے سمندری اور معدنی دولت سے محروم کئے جا چکے ہیں جو قابل تشویش اور قابل نفرت ییں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن انجینئر ملک محمد ساسولی نے تفتان پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا.

انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے کھربوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں مگر اس کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔بلکہ اسلام اباد اور بلوچ قوم کے درمیان مذید دوری اور بد اعتمادی بڑھی ہے بدقسمتی سے بلوچستان کے سیاسی سوال کو نہ حکمران سیاسی بڑی جماعتوں نے حل کرنے کی کوشش کی اور نہ اسٹیبلشمنٹ نے بلوچ قوم جو اپنے سر زمین کی ہزاروں سال سے مالک ہیں کوئی طاقت کے زور پہ ہمیں اپنے وسائل ثقافت سے دستبردار کرنے کی کوشش کریگا تو ہم ضرور سیاسی مزاحمت کریں گے.

انہوں نے کہا کہ چاغی کے عوام میں انٹری سسٹم کی وجہ سے بے چینی پائی جاتی ہے لوگ بے روزگار ہوئے، مہنگائی ہوشربا ہیں اور عوام نان شبینہ کے محتاج ہوئے ہیں چاغی میں پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں کو ہمارے عوام کیلئے کھول دینی چاہیئے تاکہ لوگ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ راہداری گیٹ جو پچھلے تین سالوں سے بند ہے جس کی وجہ سے یہاں سرحد کے دونوں طرف کے بلوچ عوام ایک دوسرے سے خوشی غمی سے دور ہوئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ راہداری گیٹ کو عوام کی آمد و رفت کیلئے دونوں ممالک سنجیدہ اور عملی کوششیں کریں انہوں نے تفتان بازارچہ کی بندش کی مذمت کی اور کہا کہ مزدور دشمن پالیسی ترک کر کے تجارتی گیٹ بازارچہ کو کھول دینا چاہیئے تاکہ لوگ اپنی روزگار کر سکیں۔اخر میں انجینئر ملک محمد ساسولی نے کہا کہ بی این پی اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان کے جملہ معاملات پہ عوامی فلور سمیت اسمبلی فلور تک اپنی آواز اور جدوجہد کی جو قابل تعریف ہیں۔اج بھی بی این پی کی جدوجہد کی محور بلوچ عوام اور اہل بلوچستان ہیں۔اپنے عوام اور نوجوانوں خاص کر لاپتہ نوجوانوں کیلئے جو جدوجہد بی این پی اور قاہد بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کی ہیں وہ ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھیں جاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انقریب دالبندین اور نوکنڈی میں عوام کی ایک بڑی تعداد بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریگی