|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2023

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اصل اعتماد کا ووٹ تب ہوگا جب صدرِ پاکستان کہیں گے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کو دیے جانے والے اعتماد کے ووٹ میں اگر منحرف ارکان کے ووٹ بھی شامل ہیں تو حکومت اکثریت کھو چکی ہےکیونکہ وہ ووٹ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اصل اعتماد کا ووٹ تب ہوگا جب صدر پاکستان کہیں گے، ابھی اعتماد کا ووٹ لینے کی سیاسی حیثیت تو ہو سکتی ہے لیکن اس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔

دوسری جانب   پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا افسوس ہے اعتماد کے ووٹ میں منحرف اراکین کے ووٹ بھی شمار کیے گئے  کیونکہ بدقسمتی سے اس وقت قانون پر عمل نہیں کیا جارہا۔