|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2023

کوئٹہ:  چشمہ اچوزئی میں کیو ڈی اے اور نجی کمپنی کے زیر اہتمام پہلے میگا جوائنٹ پبلک پرائیویٹ منصوبے کیو ڈی اے ویلی فارمز کا افتتاح کردیا گیا ۔

تعارفی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو تھے تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ شاہینہ کاکڑ ایڈیشنل سیکرٹری شعیب شیخ انجمن تاجران کے عہدیداران ڈی آئی جی اظفر مہیسر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو کا کہنا تھا ۔

شہر کی آبادی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مسائل میں بھی بے انتہاء اضافہ ہوگیا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ شہر سے باہر منصوبہ بندی کے تحت نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل اور عوامی دباؤ کو کم کرنے کے لئے تمام پبلک ڈیلنگ کے سرکاری اداروں کو بھی شہر سے باہر منتقل کیا جائے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیو ڈی اے ویلی فارمز کوئٹہ کے شہریوں کے لئے ایک اچھی اسکیم ثابت ہوگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیڈ کے بی کے وائس چیئرمین حاجی محبت خان نے کہا اپنے شہر کی خدمت کا موقع ملا یہ پروجیکٹ ایک بے مثال منصوبہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کئی اور منصوبوں کی کوئٹہ شہر کو ضرورت ہیضرورت ہے کیو ڈی اے ویلی فارمز ایک جدید سوسائٹی ثابت ہوگی ڈی جی کیو ڈی اے مزمل حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کیو ڈی اے ویلی فارمز منصوبہ کیو ڈی اے اور کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کے درمیان پہلا جوائنٹ میگا پروجیکٹ ہے 700 ایکڑ اراضی پر محیط چشمہ اچوزئی میں اس منصوبے میں پانی گیس بجلی رابطہ سڑکیں ہونگی انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف کیو ڈی کا نہیں بلکہ پورے کوئٹہ کا ہے۔

مسقبل میں ایسے مزید پروجیکٹ بنائیں گے تقریب سے وزیراعلی کے کوارڈینیٹر اختر کاکڑ سینئر وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کوئٹہ سید عبدلخالق سی ای او زیڈ کے بی رانا محمد تنویر انجمن تاجران کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری انجمن تاجران قیوم آغا اور دیگر نے خطاب کیا تقریب کے آخر میں مہمانوں میں سوئنیرز تقسیم کئے گئے۔