|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2023

کو ئٹہ:  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑنے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے محکمہ پولیس کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں،شہدائے پولیس کی قربانیوں کی بدولت ہم آج امن اور آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں اور ہم شہداء پولیس کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 97ویں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ سمیت کمانڈنٹ ڈاکٹر فرحان زاہد اور ڈپٹی کمانڈنٹ اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گورنربلو چستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد آپ کو مختلف مقامات پر مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور یہ تربیت آپ کو ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔

اچھی طرز حکمرانی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمیں اپنے تمام اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے محکمہ پولیس کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے سولر سسٹم کا انتظام بہت ضروری ہے۔

ہمیں اپنے پولیس کے سپاہیوں پر فخر ہیں اور ہم ان کی ہر قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شہدائے پولیس کی قربانیوں کی بدولت ہم آج آمن اور آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں اور ہم شہداء پولیس کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں اَمید ہے کہ آپ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور پائیدار امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی خدمات اسی جوش و جذبے کے ساتھ سرانجام دیتے رہیں گے۔