|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2023

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عوام بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں ، ہم بھی الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔

حافظ حمد اللہ نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں بروقت تحلیل ہوتی ہیں تو90 دن میں الیکشن ہوں۔ مردم شماری اور حلقہ بندیوں کی ذمے داری پی ٹی آئی حکومت کی تھی۔ وہ معاملہ حل کر دیتی تو آج یہ مسئلہ نہ ہوتا۔ اب اگر مردم شماری کی منظوری دی جائے گی تو حلقہ بندیوں کے لیے چار سے پانچ ماہ مزید درکار ہوں گے۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ نئی مردم شماری پر الیکشن کرانے ہیں یا پرانی حلقہ بندیوں پر ، اس حوالے سے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں میں باقاعدہ بات نہیں ہوئی۔ اب 8 دن باقی ہیں ، نئی اور پرانی حلقہ بندیوں کا معرکہ کیسے حل کریں گے۔