|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2023

گوادر: گوادر کے ماہیگیروں کو اقلیت میں تبدیل کرکے نان شبینہ سے محتاج کیا جارہا ہے، ماہیگیروں کے سمندر و ان کے حقوق کی تحفظ کے لئے جرگہ منعقد کیا جائیگا۔

ماہیگیروں کے سمندرو حقوق کے تحفط سمیت تمام مسائل کا مستقل حل یکجہتی و سنگل پلیٹ فارم پر متحد ہونے سے ہی ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار حق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے 31 اگست شام 5 بجے گوادر میں منعقد ہونے ماہیگیر جرگہ حوالے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔

گوادر کے ماہیگیروں کی اپیل پر مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں ڈھوریہ ماہیگیر شیڈ میں بل31 اگست بروز جمعرات کو ایک جرگہ منعقد کیا جارہا ہے۔

مولانا ہدایت الرحمن نے اس حوالے ماہیگیروں سمیت تمام مکاتب فکر سے وابستہ لوگوں کو ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ماہیگیروں کو اقلیت میں تبدیل کرکے انہیں نان شبینہ سے محتاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہیگیروں کو اپنی معاش کی تحفظ کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا عرصہ دراز سے ایک بھتہ خور ٹولہ نے گوادر کے ماہیگیروں کو مختلف گروہ میں تقسیم کرکے انہیں کمزور بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہیگیروں کے مسائل کا مستقل حل یکجہتی و سنگل پلیٹ فارم پر متحد ہونے سے ہی ممکن ہے اگر ماہیگیر اپنی سمندر و حقوق کی تحفظ چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں،دریں اثنا انہوں نے آج ہونے والے ماہیگیر جرگہ میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی۔