|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2023

لیونل میسی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور اس وقت امریکا میں انٹر میامی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے امریکی ریاست فلوریڈا میں اربوں روپے کا گھر خریدا ہے۔

10 ہزار 486 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا یہ گھر فلوریڈا کے شہر فورٹ Lauderdale میں واقع ہے جس میں 8 سونے کے کمرے، متعدد باتھ رومز، 3 گیراج اور ایک سوئمنگ پول موجو ہے۔

یہ گھر انٹر میامی کے اسٹیڈیم کے قریب ہے۔

لیونل میسی اور ان کی اہلیہ نے یہ گھر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز (3 ارب 22 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا۔

یہ گھر 1998 میں تعمیر ہوا تھا اور ایک مقامی ڈیزائن میگزین میں اس پر خصوصی مضمون شائع کیا گیا تھا۔

اس گھر کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتنا پرتعیش ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لیونل میسی کی سب سے مہنگی جائیداد بارسلونا میں تھی جس کی مالیت 70 لاکھ ڈالرز ہے۔

یہ گھر ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں پرواز کی اجازت نہیں جبکہ اس میں پول، انڈور جم، تھیٹر اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔

 

اس کے علاوہ ارجنٹینا اور امریکا میں بھی مختلف جائیدادوں کے مالک ہیں۔

2017 میں لیونل میسی نے ہوٹل چین MiM Hotels کو خریدا تھا جس کے اسپین کے مختلف علاقوں میں ریزورٹ موجود ہیں۔

لیونل میسی نے دنیا کے سفر کے لیے اپنا طیارہ بھی خریدا ہوا ہے۔

2004 گلف اسٹریم وی پرائیویٹ جیٹ میں 16 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔

اس طیارے کے پچھلے حصے میں نمبر 10 لکھا ہوا ہے جو ان کی فٹبال جرسی کا بھی نمبر ہے جبکہ لیونل میسی اور ان کی اہلیہ سمیت بچوں کے نام بھی درج ہیں۔