|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر  نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔

نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کا بھارت کے خلاف میچ دایاں کندھا انجری کا شکار ہوا تھا،  نسیم شاہ کو میڈیکل پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل نسیم شاہ کا معائنہ کرتا رہے گا۔