|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2023

کوئٹہ: بی ڈی اے کے نئے مستقل ملازمین نے دھرنے کو عارضی بھوک ہڑتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈی اے کے نئے مستقل ملازمین اپنے ہیڈ آفس میں انتظامیہ کے رویہ کے خلاف 10 دن تک احتجاجی کیمپ کو علامتی بھوک ہڑتال میں پر بیٹھے رہے۔

لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی مجبور ہوکر علامتی بھوک ہڑتال میں تبدیل کردیا۔ بی ڈی اے انتظامیہ نے نئے مستقل ملازمین کے ساتھ جو کھیل کھیلا ہے وہ سراسر نا انصافی پر مبنی ہے ملازمین کی تنخواہیں ایک سال سے بی ڈی اے کے اکانٹ میں پڑی ہے۔

ملازمین کے گھروں والے فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دوسری طرف بی ڈی اے انتظامیہ 2018 کی کیبنٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 89 دن والے 40 لوگوں کو اور بی ڈی اے میں بھرتی کیا ان لوگوں کی تنخواہوں کے لئے پیسے ہیں۔

وقت پر تنخواہیں ادا کی جارہی ہے لیکن ہمارے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے اگر انتظامیہ نے ہمارے مستقلی و انفادی آرڈر جاری نہیں کئے اور بند تنخواہیں جاری نہیں کی گئی تو ملازمین کا اگلا ہدف علامتی بھوک ہڑٹال سے تالہ بندی اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکام بالا پر ہوگی۔ ہم چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں مستقل ملازمین کو انفرادی آرڈرز اور بند تنخواہیں دیئے جائیں۔