|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2023

کوئٹہ; کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی خود کش حملے کی غرض سے تیار کی گئی گاڑی بر آمد کر کے دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے علا قے مشر قی بائی پاس پر واقعہ ایک کار پار کنگ میں ایک مشکوک گاڑی موجود ہے.

جس پر سیکورٹی فورسز نے بم ڈسبوزل اسکوارڈ کو طلب کرکے علا قے کو گھیرے میں لے لیا اور سرخ رنگ کی ایک مشکوک گاڑی کو چیک کیا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق فورسز نے مکمل احتیاطی تدابیراستعمال کر تے ہوئے گاڑی میں نصب کر دہ 30سے 35کلو گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ نکا رہ بنا دئے ۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق گاڑی کوئٹہ میں تخریب کا ری کی کسی کاروائی میں استعمال کی جا نی تھی جسے بروقت بر آمد کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ۔