|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2023

پنجگور: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کے چیئرمین و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ وائس چیئرمین و مسلم لیگ (ن) مکران کے صدر اشرف ساگر ودیگر نے کہا ہے کہ پنجگور میں ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او کی کوتاہی و کمزوری کی وجہ سے آئے روز شہری اپنی جاں و مال سے ہاتھ دھو رہے ہیں

مسلح افراد دن دہاڑے شہریوں کی جان و مال انکے عزت نفس سے کھیل رہے ہیں پنجگور ایک پرامن اخلاص و محبت بھائی چارے کا ڈسٹرکٹ تھا جہاں ہرقسم کی روا داری کی مثال تھی لیکن چند مٹی بھر عناصر کی وجہ سے آج بدامنی کی گڑ بن چکی ہے

جس کے زمہ دار پولیس و ضلعی انتظامیہ ہے تمام تر سرکاری مشینری کے باوجود شہری عدم تحفظ کے شکار ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دوسری جانب بے لگام محکمہ واپڈا عوام کو نادہندگان کنڈا مافیا کے نام پر انکے عزت نفس کو مجروح کررہی ہے ناجائز ایف آئی آر انہیں بیلک میل کررہی جبکہ لوڈ شیڈنگ دن بدن بدسے بدتر ہوتی جارہی ہے مختلف علاقوں سے محکمہ واپڈا ٹرانسفارمروں کو اتار کر لے گئے جس میں کئی علاقے کے ٹرانسفارمر گم ہو گئے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولوی علی احمد کے مدرسے جامعہ مسجد چتکان میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت آل پارٹیز کے چیئرمن میر نزیر احمد نے کی جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر حاجی عبدالغفار شمبے زئی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ کامریڈ مجیب بلوچ علاالدین ایڈوکیٹ میجر غلام جان جمعیت علمائے اسلام کے حافظ محمد اعظم بلوچ حاجی عبد العزیز مولوی علی احمد حق دو تحریک پنجگور کے ملا فرہاد پاکستان پیپلز پارٹی کے قائم مقام صدر عبدالحکیم بلوچ سعید اللہ سول سوسائٹی کے حاجی افتخار ظہور زیبی انجمن تاجران کے صدر فرید احمد نواز حاجی 1عطا محمد ودیگر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ہوئی تھیں انہوں نے کہا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ و پولیس محکمہ واپڈا نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو سی پیک روڑ کو غیر معینہ مدت تک بند کردیں گے ۔