|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ ہمارے ماضی اور حال کو مستقبل کے بارے میں نہیں پتہ،

نا معلوم قبرستان نامعلوم لاشیں اور قاتل بھی نامعلوم لیکن ہمیں معلوم ہے منظور پشتین وزیرستان سے بلوچوں کو انصاف دلانے کے لیے آئے

اور انہیں یہ انصاف ملا، اس والد پر رحم کیا جائے، ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس ) پر اپنے پیغام میں کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ

ہمیں نہ اپنے اور نہ ہی اپنوں کے لئے احتجاج کی اجازت ہے اور اگر کسی نے بھی اس جرت کا مظاہرہ کیا تو اسے گولیاں مار دی جاتی یا اس کو بھی غائب کردیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ منظور پشتین وزیرستان سے بلوچوں کو انصاف دلانے کے لیے آئے

اور انہیں یہ انصاف ملا، اس والد پر رحم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ماضی اور حال کو مستقبل کے بارے میں نہیں پتہ، نا معلوم قبرستان نامعلوم لاشیں اور قاتل بھی نامعلوم لیکن ہمیں معلوم ہے۔