|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2023

پنجگور  بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کے زیر ِ اہتمام میونسپل کارپوریشن پنجگور سوردو میں عظیم الشان گرینڈ شمولیتی جلسہ نیشنل پارٹی کے کہنہ مشق اور سرکردہ رہنما ء اور ممتاز دانشور عتیق الرحمن بلوچ، عبدالوہاب، ڈاکٹر ستار عطاء اللہ محمد حسین ،ظہور عباس ولد نوربخش قوم پرست پارٹی شاکر علی ،

شکیل احمد خلیل احمد حاجی شکیل احمد جمعیت علماء اسلام کے غلام حیدر محمدحسنی غلام حسین ثناء اللہ حبیب رحمت اللہ مولابخش

عنایت اللہ محمدحیات اور دیگر اہم اور سرکردہ شخصیات نے اپنے 1400 سو افراد کے ہمراہ نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ کی قیادت میں باقاعدہ بی این پی عوامی میں شامل ہوگئے سوردو میں منعقدہ گرینڈ شمولیتی جلسہ میں پنجگور کے مختلف علاقوں سے بی این پی عوامی کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی سوردو پہنچنے پر بی این پی عوامی کے کارکنوں نے پانچ مقامات پر پارٹی کے مرکزی صدر اور دیگر رہنماؤں کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پھتیاں نچھاور کیں

اس موقعے مرکزی ڈپٹی سکریٹری نوراحمد بلوچ مئیر پنجگور شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ مرکزی کمیٹی کے ارکین حاجی محمد اکبر، نثاراحمد حاجی محمد یسین زہری جلیل احمد سیلانی زبیر ایوب عمرجان کشانی صوفی رسول بخش اختر حسین یعقوب راہی حاجی مقبول احمد ملازئی اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے میر اسداللہ بلوچ نے سوردو میں کامیاب جلسہ کے انعقاد پر بی این پی عوامی سوردو کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پارٹی ورکر اگر اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہے

تو بی این پی عوامی کے مخالفین کی ضمانتیں بھی ضبط ہونگی بی این پی عوامی کے مرکزی صدر اور سابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہم عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں پنجگور میں تعلیمی اداروں کے قیام کا مقصد علم وقلم سے محبت ہے میں نہیں چاہتا کہ پنجگور کے بچے کندھے پر کلاشنکوف لہرا کر معاشرے میں نفرتوں کا شکار بنیں بلکہ

میں انکے ہاتھوں میں قلم کتاب دیکھنا چاہتا ہوں موجودہ صدی علم وقلم کتاب سے محبت کرنے کی صدی ہے قلم وہ ہھتیار ہے جسے شکست دینا ممکن نہیں ہے بلکہ قلم نے ہمیشہ کامیابی اور فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں بی این پی عوامی اس عظیم مقصد کے لیے جہدوجہد کررہی ہے

پنجگور کے عوام فیصلہ کرلیں کہ وہ ایک خوشحال ترقی یافتہ پنجگور جو علمی سطح پر بھی زرخیز ہو اس سوچ کے ساتھ جائیں گے یا ان لوگوں کا ساتھ دینگے جن کی وجہ سے پنجگور کے تعلیمی ادارے پستی کی طرف گئے اور کرسی کی ہوس کو انہوں نے اپنا سیاسی مقصد بناکر سینکڑوں نوجوانوں کو راستے سے ہٹانے میں بطور سہولت کار کردار ادا کیا تاکہ یہ کرسی پر پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں تمام اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا تھا اور انکی سوچ اور زہنی تربیت گردی جنگل والی ہے

اور یہ اس سوچ کو پورے پنجگور میں پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان آپسی اختلافات کا شکار ہوکر کتاب اور قلم کی سوچ سے بیگانہ ہوکر عوام پر خوف ودہشت کی علامت بنیں انہوں نے کہا کہ

مجھے اس بات پر حیرانگی ہے کہ یہ عوام سے ووٹ کس کارکردگی کی بنیاد پر مانگ رہے ہیں 2013 میں انکو مخبری کے عوض جو اقتدار سونپا گیا تھا اس دوران انکو اربوں روپے کے فنڈز بھی ملے اربوں روپے کے فنڈز سے یہ ڈھنگ کا کوئی ایک کام دکھائیں تو عوام ان کی قدر بن جائے گا ۔میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی پانچ سال اقتدار میں رہ کر ایک چھوٹا سا کام بھی نہ کرسکا تو پھر عوام کس بنیاد پر نیشنل پارٹی کی قیادت پر اعتماد کرے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ماضی میں عوام کے مینڈیٹ باربار چوری کیاگیا قومی اسمبلی کی نشست پر بی این پی عوامی جیت حاصل کرچکا تھا ٹھپہ مار کر ایک ایسے گمنام شخص کو عوام پر مسلط کیاگیا جس کو کوئی جانتا تک نہیں تھا انہوں نے کہا کہ

باربار عوام کے مینڈیٹ کو چرانے کی اجازت نہیں دینگے اس طرح کی تمام کوششوں کو پنجگور کے عوام ناکام بنادیں گے انہوں نے کہا کہ

بلوچستان کو ویسے ہی محروم رکھاگیا ہے 78 سال بعد بھی بلوچستان کے عوام کو بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں تعلیم روزگار ہیلتھ اور دیگر شعبہ جات میں کوئی خاطرخواہ تبدیلی نہیں آئی ہے بلوچ نوجوان کو تعلیم سے دور کردیا گیا ہے بے روزگاری سے گھر گھر پریشان ہے