|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2023

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینیئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

اس دوران 23 جوانوں کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ ہے نوجوانوں کی شہادت سے پورا ملک سوگوار اور ہر انکھ اشکبار ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے جوانوں نے جوان مردی کے ساتھ دشمن سے لڑتے ہوئے 27 دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا۔نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپریشن کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار شہداء کی بلند درجات اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں عدم استحکام اور انارگی پھیلانے کے لیے وطن کے محافظوں کو نشانہ بنا رہے ہیں

ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے پوری قوم اپنے بہادر سیکورٹی فورسز کی پشت پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اس جنگ کو پاکستانی عوام اور افواج پاکستان سیکورٹی فورسسز کے جوان جیتینگے شکست دشمن کی مقدر بنے گی۔