|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2024

تربت: ہوشاپ بارڈر ٹریڈ یونین رجسٹرڈ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہوشاب بارڈر ٹریڈ یونین تمام 7یونین کونسلوں کے گاڑی مالکان حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 7یونین کونسلز کے کل 2634 گاڑیوں کو لسٹ میں شامل کرکے ہوشاب تحصیل کے 7یونین کونسلز کو مہینہ میں 4نوبت دی جائے

اورتمام 2634 گاڑیوں کو لسٹ میں شامل کیاجائے،اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ہمارے اس جائز اور آئینی مطالبہ کو تسلیم نہیں کیاگیا اورہمارے بقیہ ناموں کو لسٹ میں شامل اورمہینہ میں 4نوبت نہیں دئیے گئے

تو احتجاج کا راستہ اختیارکرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور پرامن احتجاج کے تمام ذرائع جس میں احتجاجی مظاہرے، جلسہ جلوس، سی پیک روڈ بلاک، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ وغیرہ کا حق محفوظ رکھتے ہیں،

اس کے علاوہ ہم تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں، سول سوسائٹیز سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے لئے بھرپور آواز اٹھائیں اور پرامن احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان، رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور احمدبلیدی، کمشنر مکران ڈویڑن، ڈپٹی کمشنرکیچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ سے اپیل کی کہ وہ ہمارے جائز مطالبہ کوجلد حل کریں، انہوں نے کہاکہ 20 اکتوبر تا 28 اکتوبر 2023?ء￿ تک ایف سی کیمپ ہوشاب کے ذمہ دار حکام نے ہوشاب تحصیل کے تمام 7یونین کونسلوں کے پرانے زمباد اور پک اپ گاڑیوں کی ری ویری فکیشن دوبارہ تصدیق اورنئی گاڑیوں کے نیو اندراج کے حوالے سے باقاعدہ کیمپ میں سرکاری سطح پرایک شیڈول جاری کی لہٰذا اسی شیڈول کے تحت پورے تحصیل ہوشاب کے تمام7 یونین کونسلوں کی تمام گاڑیوں کی ویری فکیش اور ری رجسٹریشن پراسس مکمل کردی گئی

، یہ پراسس گاڑی مالکان کیلئے انتہائی اذیت ناک مرحلہ تھی کیونکہ اس میں گاڑی مالکان پرکھبی کھبار لاٹھی چارج کرکے ڈنڈے بھی برسائے گئے اور روزانہ بھوک پیاس کی حالت میں صبح6بجے سے رات گئے تک غیر انسانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا مگر اس کے باوجود گاڑی مالکان نے ان تمام تکالیف اور غیر انسانی اذیت ناک مراحل کو برداشت کرکے اپنی گاڑیوں کو مہینہ بھر کھڑی کرکے اپنے بچوں اور فیملی کا معاشی قتل بھی برداشت کیا تاکہ سخت رجسٹریشن کے مراحل سے گزر کر FC حکام کے ساتھ تعاون کرکے اپنی گاڑیاں دوبارہ تصدیق اورنئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی، 20اکتوبر کو تمام نمائندگان کو فون بھی کیا گیا اور گروپ میں میسیجز بھی کئے گئے

کہ لسٹ بناکر 28اکتوبر تک ہوشاپ میں ایف سی 116ونگ میں جمع کرائیں، بعد میں FC حکام اور ٹریڈ یونین کے نمائندگان کے درمیان میٹنگ میں بھی یہی فیصلہ ہوا، 3نومبر سے24نومبر تک جاری پراسس کے دوران بمقام ہوشاب، بمقام کولواہ، بمقام بالگتر میں کل2634گاڑیاں نئی اورپرانی رجسٹریشن کے انتہائی سخت مراحل مکمل ہوئی ہے واضح رہے کہ دیگر جگہوں میں صرف نمائندگان نے لسٹ جمع کئے ہیں اور منظور ہوئے ہیں مگر ہوشاب کے لیے دوہرا معیار اپنایا گیا،پراسس مکمل ہونے کے بعد پھر میٹنگ میں یونین نمائندگان کو،FC حکام نے بتایا کہ 5دسمبر تک لسٹ میں پرانی گاڑیاں اورنئی گاڑیاں کالسٹ جاری ہوں گے