|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2024

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ روز بہ روز شدت اختیار کرتا جارہا ہے آئین کے مطابق اس کا حل تلاش کیا جائے۔ آئے روزقومی شاہراہیں بند ہونے سے لوگ شدید مسائل و مشکلات کا شکار ہورہے ہیں اور معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں

بیان میں کہا ہے کہ ملکی آئین میں تمام مسائل کا آئینی و قانونی حل موجود ہے حکمران ملکی آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین کرتے ہوئے گرفتار تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کریں۔

لاپتہ افراد کے منظر عام پر آنے سے ان کے خاندانوں کی تسلی ہو گی اور عام مسافروں مریضوں خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ لاپتہ افراد کا مسلہ انسانی حقوق سے متعلق ہے جس سماج میں انسانی حقوق کی پاسداری نہ ہو اس میں انصاف کا ہونا ممکن نہیں۔ ریاست اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *