|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ سے جج کی گاڑی چرانے والے دو ڈاکو پشین سے گرفتار، مستروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی۔

لیویز حکا م کے مطابق کوئٹہ سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی چوری ہونے کے بعد ملزمان کی پشین کی جانب فرار ہونے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں ناکہ بندی کی گئی اس دوران یارو کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈاکوئوں نے لیویز ناکہ پر فائرنگ شروع کردی

لیویز نے جوابی فائرنگ کے بعد ڈاکو نعمان اور اسکے ساتھی عامر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی ہے ، گرفتار افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون اور نواں کلی سے بتایا جاتا ہے مزید کاروائی جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *